ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) بیوی کی موت کے بعد ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سرور نگر پولیس نے یہ بات بتائی۔ 28سالہ گنپتی جو چیہ گنٹہ ضلع میدک کا متوطن تھا۔ ملازمت کی تلاش میں 5مارچ کو سرور نگر پہنچا اور اس نے ایک لاڈجنگ میں کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تاہم ملازمت کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس نے کل رات لاڈجنگ کے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔