ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز)نشہ کی حالت میں بیوی بچوں سے جھگڑنے والے شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چکڑ پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ ڈی مکیش جو پرنٹنگ پریس میں کام کرتا تھا۔ امبیڈکر نگر رام نگرکا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ کام چھوڑنے کے بعد ذہنی تناو کا شکار ہوگیا تھا اور نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر بیوی بچوں سے جھگڑا کرنے لگا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقا ت ہے ۔