ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) ناچارم علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جس کی شادی آئندہ ہفتہ طئے ہوچکی تھی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 28 سالہ شخص وجئے کمار جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ علاقہ ملکارجن نگر میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی کی تاریخ اگست کے پہلے ہفتہ میں طئے پائی تھی اور ضروری بات چیت بھی مکمل ہوچکی تھی ۔ شادی کیلئے اڈوانس جہیز کی رقم وغیرہ بھی حاصل کرلی گئی تھی ۔ کل اچانک یہ شخص باتھ روم میں گر پڑا پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ وجئے کمار نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ تاہم اس کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔