ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) بھائی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے دباؤ ڈالنے پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ محمد قدیر نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قدیر کوکاکولا کمپنی میں ملازم تھا جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا۔ قدیر کے بڑے بھائی کی لڑکی کی شادی طئے ہوچکی تھی اور18 اپریل کو انجام پائی۔ شادی کے لئے چھٹی لینے اور انتظامات میں ہاتھ بٹانے اور خوشیوں میں شامل رہنے کیلئے قدیر کے والد نے اصرار کیا لیکن قدیر نے چھٹی نہیں لی۔ وہ بغیر چھٹی پابندی سے کام کرتا تھا۔ اس بات پر ناراض محمد قاسم نے قدیر کو ڈانٹ ڈپٹ کی ۔اس بات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔