حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا جہاں 47 سالہ سرینواس نے مشتبہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سرینواس پیشہ سے پلمبر تھا۔ جو ٹپہ چبوترہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس کی بیوی اور بیٹی کل کام پر گئے تھے۔ جب وہ واپس اپنے مکان پہونچی تو سرینواس پھانسی پر لٹکا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔