ایک شخص پر حملہ اورنقد رقم لوٹنے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

نظام آباد ۔2 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے ڈچپلی پولیس اسٹیشن مادھو نگر بائی پاس پر 18؍ اپریل کے روز ہوئے حملہ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا گیا کہے کر سرکل انسپکٹر ڈچپلی وینکٹیشورلو نے بتایا ۔ تفصیلات کے بموجب 18؍ اپریل کے روز مادھو نگر بائی پاس سڑک سے این ساونت کمار پیدل گھر آرہا تھا کہ 3افراد اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر حملہ کیا اور ساونت کمار کا سل فون ،3250 روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے اور اسی روز منٹراج پلی کے حدود میں واقع پٹرول پمپ پر پٹرول ڈالنے کے بعد پیسے دئیے بغیر ہی فرار ہوگئے ۔ جن میں ویلپور کے آر کرشنا ، للی پلی تانڈہ کے پرساد کے علاوہ نابالغ لڑکا بھی شامل ہے اور یہ تینوں گروپ کی شکل میں رات کے وقت میں راہ چلنے والے افراد کو نشانہ بنایا کرتے تھے پولیس منصوبہ بند طریقہ سے ان کے بارے میں تحقیقات کررہی تھی کہ ڈچپلی میں مشتبہ حالت میں گھومنے کی اطلاع ملنے پر انہیں تحویل میں لیا ان کے پاس سے نقد رقم ، مہلک ہتھیار ضبط کئے گئے اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔