ایک شخص تالاب میں غرقاب

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) ڈنڈیگل کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سدھاکر ریڈی جو بھینسوں کو لیکر مقامی تالاب گیا تھا اور بھینسوں کے ہمراہ تالاب میں تیراکی کر رہا تھا کہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔