حیدرآباد /27 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے 3 افراد بشمول ایک خاتون کو ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرور نگر ، چیتنیہ پوری ، بالاپور اور اسپیشل آپریشن ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں ان تین افراد کو گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ اے پی ایس آر ٹی سی کالونی علاقہ کی ساکن خاتون بی سگنا بائی ۔ میونسپل کالونی چیتنیہ پوری علاقہ کے ساکن شخص کے سرینواس اور بالاپور علاقہ کے ساکن شخص سید نصراللہ حسینی کو گرفتار کرلیا ۔ ان افراد نے بیرونی ممالک روانگی کیلئے ایک سے زائد پاسپورٹ تیار کئے تھے ۔ بیرون ممالک روانہ کی کوشش ناکام ہونے کے بعد فرضی ناموں کے ذریعہ جعلی دستاویزات پیش کرتے ہوئے پاسپورٹ تیار کئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔