ریاض ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک پاکستانی کو منشیات کے کاروبار کا مرتکب پائے جانے پر سزائے موت دے دی۔ نیز خود اپنے ایک شہری کو قتل کی پاداش میں اسی طرح کی سزا دی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی شہری بندر خلف الاینزی کو ایک جھگڑے کے دوران ایک شخص کا گلا گھونٹ کر قتل کردینے کا مرتکب پایا گیا۔ اسے شمالی حائل خطہ میں سزائے موت دی گئی۔ پاکستانی کامران غلام عباس کو مشرقی صوبہ کے الخبر میں سزا کے طور پر قتل کیا گیا۔