یلاریڈی ۔23جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم زراعت اُتسو کے تحت تلنگانہ ریاست بھر میں ایک دن میں دو کروڑ 50لاکھ پودوں کی شجرکاری عمل میں آئی ۔ محکمہ زراعت ڈائرکٹر شریمتی تاری منی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ پر مالتمیدہ تخم سنٹر میں پروگرام ہریتا ہارم کے تحت محکمہ زراعت عہدیداروں کے ساتھ مل کر شجرکاری میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم زراعت Agri-Dayکے موقع پر محکمہ زراعت کے ذریعہ ریاست بھر میں 8695 گرام پنچایتوں پر دو کروڑ 50لاکھ پودے لگائے گئے ۔ ضلع میں محکمہ کے تحت 26لاکھ پودے لگائے گئے ۔ شجرکاری اور اس کی افزائش سے آلودگی میں کمی اور صفاف ستھرا ماحول میسر ہوگا ۔ اس خریف سیزن میں ریاست بھر میں 77لاکھ ہیکٹرس میں کاشت ہونے کی پہلے ہی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔ اس موقع پر منڈل زیڈ پی ٹی سی رکن کاشی نارائنا ‘ DDA وجئے کمار ‘ آئی اسٹیٹ کنسلٹنٹ اجیت کمار ‘ سینئر ٹکنالوجی ADA راجا رتنم ‘ ADA چندرا شیکھر ‘ منڈل خصوصی عہدیدار شیکھر ‘ تحصیلدار منترونائیک ‘ ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو ‘ اے او سواتی ‘ وکاس پاٹل ‘اے ای او ستیش اور دوسرے موجود تھے ۔