حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی حدود میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جو مشتبہ طور پر اپنے مکان کی سیڑھیوں سے گر گئی تھیں۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ شہناز بیگم جو شمع کالونی کے ساکن شکیل کی بیوی تھی۔ یہ خاتون گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کے دن اپنے مکان کی سیڑھیوں سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں ۔