ممبئی ۔23مارچ ( پی ٹی آئی ) انڈین مجاہدین کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ اس سے دہشت گردوں کے مزید روابط کا پتہ چلے گا اور انہیں گرفتار کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں شنڈے نے کہا کہ ہم گذشتہ 8تا 10دن سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے ضیاء الرحمن کی گرفتار ی کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے مزید روابط کا پتہ چلے گا ۔ ہم مزید دو تا تین دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرگرم ہیں تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائی۔