ایک اور موقع فراہم کرنے مدھو گوڑ یشکی کی اپیل

نظام آباد :یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی عوام دو مرتبہ اپنا قیمتی ووٹ ڈالتے ہوئے کامیاب بنایا اوریہ 10 سال حصول تلنگانہ کی جدوجہد میں رہا ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھوگوڑ یاشکی نے کل ڈچپلی میں اے پی ایس پی 7 ویں بٹالین کے کمپیوٹر لیاب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مسٹر مدھوگوڑ یاشکی نے اپنے تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ضلع کی ترقی نمایاں طورپر نہیں ہوسکی لہذا آنے والے انتخابات میں ایک موقع فراہم کیا گیا تو آنے والے دو سالوں میں ضلع کی ترقی کو یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد دونوں ریاستوں کی ترقی یقینی طورپر ہوگی اور دونوں ریاستوں کی عوام متحد طورپر آگے بڑھنے کے موقع فراہم ہورہے ہیں آنے والے 5سالوں میں تلنگانہ ریاست ہر شعبہ میں وسائل کو فراہم کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر چلے گی ۔

بٹالین کمانڈنٹ سرینواس رائو کی جانب سے پیش کردہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بٹالین کے اندرونی علاقہ میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمتوں کے کاموں کیلئے فنڈس منظور کرنے کا ارادہ ظاہرکیا۔ اے پی ایس پی بٹالین کے افراد خاندان کے جم کے قیام کیلئے ایک لاکھ روپئے فنڈ دینے کا ارادہ ظاہر کیا بٹالین کیلئے سٹ ون کی جانب سے قائم کردہ سنٹر کیلئے خواتین کو سلائی مشین کی تربیت کیلئے سلائی مشین کی فراہم کرنے پر رکن پارلیمنٹ نے فنڈ منظور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بعدازاں رکن اسمبلی نے لیاب کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ سرینواس رائو نے کہا کہ بٹالین کی ملازمین فرائض کی انجام دہی کیلئے کئی ماہ تک گھر سے باہر رہتے ہیں اور ان کے افراد خاندان تنائو میں مبتلا رہتے ہیں ان کو تنائو سے دو رکھنے کیلئے سٹ ون کے تعاون سے مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔