ایک اننگز میں نو کھلاڑی صفر پر آؤٹ

لندن ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیک کرکٹ یونین پرو 20 لیگ میں پراگ کرکٹ کلب کی ٹیم کے نو کھلاڑی بوہیمین کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پراگ اور بوہیمین کرکٹ کلب کے درمیان میچ میں بوہیمین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی لیکن ایک آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں پراگ کی ٹیم بری طرح تباہی سے دوچار ہو کر 54 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پراگ کی ٹیم کے نو کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول پائے اور تیسرے نمبر کے ادتیا جیسوال کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ادتیا نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔