ایک انسان کے کام آنا دوسرے انسان کا فریضہ

پٹلم /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے بڑی کوڑبگل میں آئیڈل فرینڈس آرگنائزیشن کے تحت چلائی جانے والے سب آفس کا افتتاح سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایس گنگارام کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ بحیثیت مہمان خصوصی مسٹر ایس گنگارام بچکنڈہ سرکل انسپکٹر مسٹر وینکٹیش سب انسپکٹر مسٹر آر کرشنا مقامی سرپنچ مسٹر سائی ریڈی سنگل ونڈوں چیرمین مسٹر پرتاب ریڈی ، محکمہ آر ٹی سی موظف جناب سید جعفر نے شرکت کی ۔ سنگل ونڈو چیرمین مسٹر پرتاب ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ جکل کے پانچ منڈلوں میں آئی ایف او کے تحت تنظیم بنائی جارہی ہے خوش آئند اقدام ہے ۔ ایک انسان دوسرے انسان کے کام آنا ہی اس کی زندگی کا اصل مقصد ہے ۔ بچکنڈہ سرکل انسپکٹر مسٹر وینکٹیش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف او کے اراکین سب مل جل کر کام کریں ۔ غریب مستحق لوگوں کی مدد کرے جو لڑکا معاشی اعتبار سے اپنی تعلیم ترک کرتا ہے تو اس کی ہمت افزائی کرتے ہوئے مدرسہ میں داخلہ کرائے ۔ وہ پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنے گا تو آپ لوگوں کیلئے باعث فخر رہے گا ۔ سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایس گنگا رام نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑی کوڑبگل کے مسلمان کافی سمجھدار ہیں ۔ کوئی بھی مسئلہ ہو تو خود سلجھا لیتے ہیں ۔ رکن اسمبلی کی حیثیت سے بڑی گوڑ بگل میں کئی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے ۔ آج سوامی ویویکانندا کی 151 جینتی ہے اور اسی دن آپ لوگ اپنی تنظیم کے آفس کا ا فتتاح عمل میں لایا ہے ۔

یہ ایک یادگار ہوگا ۔ بعد ازاں تمام مہمانان خصوصی کی شالپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر بڑی کوڑبگل کے آئی ایف او کے صدر جناب سید عتیق ، نائب صدر محمد یعقوب ، جناب سید پاشاہ جنرل سکریٹری ، کمیٹی نائب صدر جناب سید فیروز ، جناب محمد لال خان ، ٹریژرر محمد غوث ، اڈوائزر محمد ریاض الدین ، شیخ محمد ، شیخ غوث ، محمد مصطفی ، شیخ محمد ، محمد احمد ، شیخ احمد ، محمد محبوب ، محمد قدیر ، محمد بابو میاں، محمد غوث ، عبدالستار ، محمد رفیق ، محمد سمیع ، محمد معین الدین ، محمد فردوس ، سید اختر ، سید اعظمت ، محمد رشید ، محمد جاوید ، محمد محسن ، جناب محمد بشیر منیجنگ ڈائرکٹر ، حلقہ جکل کے صدر جناب محمد بہاء الدین پروگرام کی نظامت محمد بشیر نے چلائی ۔ پروگرام کے اختتام پر بڑی کوڑبگل آئی ایف او کے صدر سید عتیق نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔