گمبھی راؤ پیٹ یکم / جولائی ( سید آصف علی سعادت ) الیکشن کمیشن کے احکامات کے سابق صدرنشین منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ ، نائب صدر کے علاوہ کوآپشن رکن انتخاب 4 جولائی کو احاطہ منڈل پریشد آفس گمبھی راؤ پیٹ مقرر ہے ۔ گمبھی راؤ پیٹ ڈیویژن کے منجملہ 13 ایم پی ٹی سی ارکان میں 8 نشستوں پر ٹی آر ایس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ ماباقی 5 نشستوں میں کانگریس نے 3 او رایک ایک پر بی جے پی ، آزاد امیدواروں نے اپنا قبضہ جمایا تھا ۔ اس طرح ٹی آر ایس کو 8 نشستوں پر کامیابی کی بنیاد پر صدرنشین کا یہ عہدہ ٹی آر ایس پارٹی میں ہوگا جوکہ ایس سی خاتون کیلئے محفوظ ہے ۔ جس پر موضع صمدرا پور سے کامیابی حاصل کرنے والی مہیلا خاتون کماری گنگا سایوا کو یہ عہدہ ملنے کی توقع ہے جبکہ نائب صدر کیلئے ٹی آر ایس پارٹی نے یم پی ٹی سی گمبھی راؤ پیٹ نمبر II لکی ریڈی کملاکر کیلئے غور کرچکی ہے ۔ اس طرح کوآپشن کیلئے میناریٹی امیدوار کے ناموں پر ابھی کوئی ٹھوس قطعی فیصلہ نہیں ہونے کی اطلاعات ہے کیونکہ ٹی آر ایس سے وابستہ مسلم قائدین عہدے کو حاصل کرنے کیلئے اندرونی طور پر کافی سرگرم دیکھے جارہے ہیں اور پارٹی کے اعلی قائدین کے ساتھ پارٹی کیڈر جن میں وزیر پنچایت راج ، آئی ٹی تارک راما راؤ شامل ہیں ۔ مسلسل ربط میں ہونے کی اطلاعات ہے ۔ پارٹی کے اقلیتی قائدین جن میں سابقہ زرعی مارکٹ کمیٹی مستاآباد ، سید جمشید علی ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرگرم کارکن محمد محبوب علی عرف چھوٹو اور اقلیتی قائدین محمد احمد علی ، سید ولایت اللہ ، محمد تہمد علی کوآپشن حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہے لیکن توقع ہے کہ پارٹی جوائنٹ ایکشن کے رکن محمد محبوب علی کو کوآپشن رکن عہدہ حاصل کرنے کیلئے بی فارم جاری کرے گی ۔ فی الحال اس کی مثال تو ایک نار سو بیمار کے مترادف ہے ۔