ایکسرے و آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کورس کی مفت تربیت

محبوب نگر /3 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جی ای ہیلتھ کیر اور ٹاٹا ٹرسٹ کے اشتراک سے بے روزگار نوجوانوں کو اسکل ٹیک ادارہ کی قیادت میں ایکسرے ٹیکنیشن آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کورسیس کی ایک سالہ مفت تربیت دئے جانے کی اطلاع سٹی اکیڈیمی کے ڈائرکٹر جمیل احمد نے صحافتی بیان میں دی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تربیت کی تکمیل کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور ہاسپٹلس میں روزگار کے شاندار مواقع فراہم ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 18 تا 30 سال کی عمر کے لڑکے لڑکیاں جو انٹر کامیاب ہوں درخواست دے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440569457 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔