فیشن کی دلدادہ خواتین ایڑیوں میں درد کے باوجود اونچی ایڑی کے سینڈل ضرور پہنتی ہیں۔ اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین اونچی ہیل کے فیشن میں سینڈل تو خریدلیتی ہیں۔
لیکن پہلی بار کسی تقریب میں جب وہ سینڈل پہن کر جاتی ہیں تو ان کے چہرے پر بیزاری اور تکلیف کے آثار واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔ بہرحال اس تکلیف کے باوجود خواتین کبھی بھی اس طرح کے سینڈل پہننا ترک نہیں کرتیں۔ تقریباً 37 فیصد خواتین غیرآرام دہ سینڈلوں کا استعمال کرتی ہیں۔ اکثر خواتین کہتی ہیں کہ جب وہ ایسے سینڈل پہن کر چلتی ہیں تو پاؤں کی اْنگلیوں میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ خواتین اس بات سے بھی نابلد ہوتی ہیں کہ اتنی اونچی ہیل ان کی صحت کیلئے کتنی نقصان دہ ہے۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ خواتین اپنے مزاج اور صحت کو مدنظر رکھا کر اونچی ہیل کا استعمال کریں۔