ایڈیشنل ایس پی سے مدہول کے مسلم وفد کی نمائندگی

مد ہول /9 فروری ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) مد ہول جا مع مسجد میں خنز یر کو مارکر پھینکے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کار وائی کر نے کا متو لی مسجد نے پر زور مطالبہ کیا جناب قاضی محمد مظہر الحق عادل فر زند قا ضی محمد انعام الحق مو ظف چیف انجیئر و متو لی جا مع مسجد مد ہول نے ایک وفد کی شکل میں مسٹر ماناسا ریڈی ایڈیشنل ایس پی عادل آباد سے نما ئند گی کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ واقع میں ملوث اشرار کے خلاف سخت سے سخت کار وائی کی جائے تا کہ آئندہ اس طر ح کا واقعہ رونما نہ ہو اور ایف آر آئی کی ایک نقول حا صل کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ مدہول شہر ریاست بھر میں امن کا گہوارہ ما نا جا تا ہے اس شہر کی گنگا جمنی تہذیب سے ہر کوئی واقف ہے یہاں کے ہندو مسلم ایک یکجہتی کی مثال ہیں لیکن مٹھی بھر شر پسند عنا صر دونوں فرقوں میں پھو ٹ ڈالنے کی سا زش باربار دوہرا رہے ہیں با وجود ہندو مسلم سب مل جل کر رہتے ہیں

اور یہاں پر ہندو مسلم ہمیشہ ایک جہتی کا ثبوت دیتے ہوئے فر قہ پر ستوں کو منہ توڑ جوا ب دینگے فر قہ پر ستوں کی جڑ تک پہنچا بھی اب اشد ضروری قرار دیا وفد نے پو لیس کی کاروائی کی ستا ئش کرتے ہوئے کہاکہ پو لیس بر وقت کارروائی کر نے سے مدہول میں امن قائم رہا جو کہ قابل ستائش ہے اڈیشنل ایس پی عادل آباد پر سنا ریڈی نے وفد کو بتایا کہ پو لیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر تے ہو ئے بھاسکر بھو شن ایڈیشنل ایس پی کو یہ کیس سو نپا گیا تفتیش جاری ہے بہت جلد حقائق کا پتہ چل جا ئے گا اور اس کو منظر عام لا تے ہوئے خا طیوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا ایس پی عادل آباد نے تیقن دیا یہاں کے مسلمانوں نے پر امن احتجاج اور صبر تحمل پر پو لیس کی جا نب سے اہلیان مد ہول کا شکر یہ ادا کیا گیا امن کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی وفد میں جناب قاضی محمد مظہرالحق عادل ، جناب غو ث محی الدین ، جناب شفیع اللہ خان ، جناب تجمل احمد ، جناب محمد صلا ح الدین ، جناب محمد ظہیر الدین و دیگر شامل تھے ۔