ایڈن گارڈن میں ہند۔نیوزی لینڈ ٹسٹ کو بارش کا خطرہ

کولکتہ۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے ٹسٹ میچ کو لے کر لوگوں کے درمیان کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کرکٹ کا ہر پرستار فی الحال اس ٹسٹ میچ کے رنگ میں رنگا ہوا نظر آ رہا ہے، لیکن لگتا ہے اب اس رنگ میں بھنگ بھی پڑ سکتا ہے۔ بے شک، اس ٹسٹ میچ کے مزے میں پانی پھرجانے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے میچ کے پہلے چار دن بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اس خدشہ کے ساتھ ہی کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں 30 ستمبر کو ہونے والے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹسٹ میچ پر بارش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ یہاں کھیلا جائے گا اور محکمہ موسمیات نے میچ کے پہلے چار دن بارش ہونے کی سبھونا ظاہر کی ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ کانپور میں کھیلا گیا تھا، جس میں میزبان ٹیم نے کیوی ٹیم کو شکست دی تھی۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، 30 ستمبر سے شروع ہو رہے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران دو دنوں تک تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا اندازہ ہے۔ ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میچ کے دیران بارش دونوں ٹیموں کے لئے رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میچ کے تیسرے اور چوتھے دن بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کانپور میں کھیلے گئے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر ہندوستانی ٹیم نے کیوی ٹیم پر 1-0 کی برتری بنائی ہوئی ہے۔