ایڈن گارڈنز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر ہنوز موجود

کولکتہ۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگال کرکٹ اسوسی ایشن نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹانے سے انکارکر دیا جہاں پاکستان کے کھلاڑیوں کی تصاویر بدستور موجود ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی کے کارکنوں نے ایڈن گارڈنز کے سامنے مظاہرہ کیا تھا جس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر اسٹیڈیم سے ہٹا دی جائیں لیکن بنگال کرکٹ اسوسی ایشن کے حکام نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جہاں 1992ء کا ورلڈ کپ اٹھائے عمران خان ،وسیم اکرم ،رمیز راجہ اور انتخاب عالم کی تصاویر بدستور آویزاں ہیں۔ حالیہ ہند ۔پاک کشیدگی کے بعد ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا اور موہالی کے اسٹیڈیم سمیت کئی مقامات سے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔