حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ایرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی ، ڈائرکٹ ٹو ہوم (DTH) سرویس ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام سرویسیس پرو وائیڈر نے ٹیلی ویژن سیٹس کے لیے سیلف کیر اپلیکیشن کی اخترا جو استعمال کرنے میں آسان ہے پیش کی ہے جو اس قسم کا پہلا ڈی ٹی ایچ پرو وائیڈر ہے ۔ مائی ایرٹیل موبائیل ایپ کا ٹی وی ریپلیکا سیلف کیر گاہکوں کو کسٹمر سپورٹ سنٹر تک پہنچنے کی ضرورت کے بغیر ان کے ٹیلی ویژن سیٹس پر ایرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی اکاونٹ تفصیلات ریٹیل ٹائم تک آسان رسائی کے لیے ایرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی ایچ ڈی سیٹ ٹاپ باکس کے اندر قابل عمل ہوگا ۔ اس ایپ تک سیٹ ٹاپ باکس ایک انٹرنیٹ کنکشن سے جوڑتے ہوئے براہ لان کیبل یا پھر وائی فائی ڈونگل ۔ ایرٹیل انفینٹی کو پلگ اور پلے کے نئے آغاز کی مدد سے رسائی کرسکتے ہیں ۔ وائی فائی ڈونگل پر مزید تفصیلات کے لیے گاہک airtel.in/digital-tv/ondemand-tv کو لاگ آن کرسکتے ہیں یا ان کے رجسٹرڈ موبائیل نمبر سے 54325 کو INFINITY ایس ایم ایس کرسکتے ہیں ۔ گاہک جنہوں نے براہ لان یا وائی فائی ڈونگل ۔ انفینٹی ایک انٹرنیٹ کنکشن کو ان کے ایچ ڈی / ڈی وی آر سیٹ ٹاپ باکس سے جوڑا ہے ایک ہی کنکٹ میں سیلف کیر ایپ تک خود بخود رسائی کے قابل ہوں گے ۔۔