ایچ سی اے کے ’’او لیول‘‘ کوچس اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کی جانب سے اوپل میں موجود بین الاقوامی میدان راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ کرکٹ اسو سی ایشن کے تحت تلنگانہ میں کرکٹ کے فروغ کے ضمن میں ایک او لیول کوچس اورینٹیشن پروگرام 21 تا 25 اپریل منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں تلنگانہ کے تمام اضلاع سے 32 کوچس نے شرکت کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اس ٹریننگ میں شرکت کی۔ گذشتہ روز ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کے بعد کوچس کو نہ صرف اسناد دیئے گئے بلکہ تلنگانہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے انہیں مختلف ذمہ داریوں سے واقف کروایا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کے نائب صدور ایم نریندر گوڑ اور پی یادگیری کے علاوہ جوائنٹ سکریٹری آر وجئے آنند ‘ ای سی ممبر جگو لال کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔