حیدرآباد ،30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے ) کے ای سی ممبرس اور اراکین نے آج چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے درخواست کی کہ ایچ سی اے کے گزشتہ دو سال کے کھاتوں کی انکوائری کرائی جائے ۔ چیف منسٹر اس اسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں ۔ بعض بورڈ ممبرس کی جانب سے بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لودھا کمیٹی کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کی مقررہ لودھا کمیٹی نے واضح طورپر بیان کیاہے کہ کوئی بھی عہدیدار کا کرکٹ یا کرکٹ اکیڈیمی سے مفاد نہیں ہونا چاہئے لیکن اکثر بورڈ ممبرس نے ان سفارشات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تضاد مفاد کا ارتکاب کیا ہے ۔ بدعنوانیوں اور فنڈس کے بیجا تصرف کے سبب ایچ سی اے کو 28 ٹیموں میں ناقص 27 واں مقام حاصل ہوا ۔