انڈین اوور سیز بینک کے 9 ملازمین سمیت 10 گرفتار
حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے فنڈس کو تلبیسی شخصی اور دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کرنے والے 10 افراد بشمول 9 انڈین اوورسیز بینک ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ انڈین اوورسیز بینک کے سینئر منیجر مسٹر ٹی سرینواس راؤ نے اسسٹنٹ منیجرس جی منجولا ، روی چندرا ، پی بالا کرشنا ، ٹی کے بائی اماں (کلرک) ، این کرشنا کلرک ، مالینی نرسمہن ، کلرک ، بی راما چاری پدمنابھا ، اسسٹنٹ منیجر ریٹائرڈ ، کے رادھیکا کلرک ، آر وی پانڈو رنگا شرما کلرک نے لوناوت شنکر نائیک اور وائی وجئے موہن اور راجو احمد کی مدد سے ایچ ایم ڈی اے کے آؤٹ سورسینگ سکیورٹی ایجنسی ’’سائی سکیورٹی سروسیس‘‘ واقع اشوک نگر کے نام پر ایک فرضی بینک کھاتا کھولا اور اس ادارہ کو حاصل ہونے والے 6 کروڑ 79 لاکھ ، 67 ہزار کی رقم کو ایچ ایم ڈی اے کے جانب سے جاری کئے گئے چیکس سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے مذکورہ رقم ہڑپ لی ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق میں شنکر نائیک ، وجئے موہن اور راجو احمد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ اب بینک ملازمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔