یلاریڈی۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کی کونڈا پور علاقہ مںی چائیلڈ فنڈ انڈیا لنک ورکرس کی نگرانی میں ایڈز اور ایچ آئی وی انسداد پر بیداری اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر زونل سوپروائیزر مسٹر رمیش نے مزید کہا کہ عوام جسمانی بیماریوں سے متعلق خبردار رہیں ۔ ان بیماریوں پر موضع میں موجود لنک ورکر کو اطلاع کرنے پر علاج کروایا جائے گا ۔ ایچ آئی وی سے بیمار افراد اگر ان سے ربط پیدا کریں تو راشن کا انتودیا کارڈ بھی دلایا جائے گا ۔ اس موقع پر نائب سرپنچ بالراج ‘ لنک ورکر بابو راؤ ‘ کرشنا مورتی موجود تھے ۔ کونڈا پور میں 14جون کی چائیلڈ فنڈ انڈیا لنک ورکرس کی زیر صدارت خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ عالمی یوم عطیہ خون کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کیلئے سات یوجنا سنگموں کے ارکان نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔