ایچوڑہ۔/18جولائی،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایچوڑہ گرام پنچایت کنٹراکٹ لیبروں نے آج گرام پنچایت آفس کے روبرو چا ر ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ اس موقع پر بی نارائنا ناٹک پور ضلعی صدر نے کہا کہ ایچوڑہ گرام پنچایت سرپنچ و دیگر عہدیداران گرام پنچایت کے فنڈ کو غلط طریقہ سے استعمال کررہے ہیں۔ ایچوڑہ گرام پنچایت کو کرایوں کی شکل میں سالانہ 20لاکھ روپئے کی آمدنی ہے۔ انہوں نے کنٹراکٹ لیبروں کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔ ضلعی صدر بی جے پی آمٹے، کے اشوک، جی گنیش، عبدالغفار، سید عبداللطیف، غنی، بھیمنا، رمیش و دیگر لیبروں نے حصہ لیا۔