ایچوڑہ /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایچوڑہ منڈل و مستقر میں دوسرح مرحلہ کے تحت پلس پولیو پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایچوڑہ مستقر کے مختلف محلہ جات میں بس اسٹانڈ و اسکولس میں پولیو مراکز قائم کئے گئے ۔ ایچوڑہ میں سرکاری ڈاکٹر سرفراز نے بچوں کو پولیو خوراک پلائی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایچوڑہ مستقر پر تقریباً 93 فیصد بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی ہے ۔ بقیہ بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو خوراک پلائی جائے گی ۔ اس موقع پر سرکاری دواخانہ کا عملہ موجود تھا ۔