ایچوڑہ /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایچوڑہ منڈل مستقر پر ٹی آر ایس کی جانب سے رکنیت سازئ کا پروگرام جاری ہے ۔ ٹی آر ایس کارکن گاؤں گاؤں قریہ قریہ جاکر اس پروگرام کو انجام دے رہے ہیں ۔ ایچوڑہ مستقر پر ٹی آر ایس ضلع انچارج لوکانجوما ریڈی نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور کہا کہ سنہرے تلنگانہ کا خواب ٹی آر ایس سے ہی ممکن ہے۔ مقامی سطح کے اور منڈل کے دیگر مواضعات کے سینکڑوں افراد نے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔