ایچوڑہ میں سماعت قرآن کا اہتمام

ایچوڑہ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شعبہ خواتین جماعت اسلامی ایچوڑہ نسیم صالحہ کے بموجب ایچوڑہ مستقر پر 9مقامات پر سماعت قرآن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ دفتر جماعت متصل جامع مسجد میں شیخ شمس الدین امیر مقامی کے گھر، عبدالنعیم باغبان جمال مولانا کے گھر، عبدالغفار موذن کے گھر، محمد امتیاز احمد پٹیل کے گھر، پاشاہ صاحب برکت پورہ کے گھر، محمد مجاہد عرف عاشق علی کے گھر، شیخ محبوب کے گھر۔ خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ استفادہ کریں۔