ایپل ملک شیک

اجزاء : سیب دو عدد ، ٹھنڈا دودھ دیڑھ سے دو کپ دارچینی پاوڈر ایک چٹکی چینی ایک چائے کا چمچ بادام یا کاجو 12 دانے ۔ ترکیب : سیب کو دھوکر چھیل لیں چاپ کرکے بلینڈر میں ڈال دیں ۔ ساتھ ہی اس میں ایک کپ دودھ ڈالیں ۔ چینی اورکاجو بادام بھی چاپ کرکے شامل کردیں پھر اس میں بچا ہوا ایک کپ دودھ بھی ڈال دیں ۔ بلینڈ کریں جب تمام چیزیں اچھی طرح بلینڈ ہوجائیں تو سرونگ گلاسوں میں ڈال کر اوپر سے دارچینی پاوڈر چھڑک دیں ایپل ملک شیک تیار ہے ۔ چونکہ  موسم گرما عروج پر ہے اس لئے مہمانوں کی ضیافت کیلئے یہ ایک بہترین مشروب ہے ۔