نظام آباد:16؍ جون ( محمد جاوید علی)مائونٹ ایوریسٹ پر قومی ترنگا لہرانے والی سرکنڈہ منڈل کے موضع پاکالا کی مالاوت پورنا کو ضلع کلکٹر پی ایس پردیو منا نے زبردست تہنیت پیش۔ مالاوت پورنا آبائی موضع پاکالہ پہنچنے کے بعد ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا سے ملاقات کی جس پر ضلع کلکٹر نے پورنا کا خیر مقدم کیا اور ان گلپوشی و شال پوشی کی ضلع کلکٹر نے ضلع کا نام روشن کرنے پر زبردست مبارکباد پیش کی اور ایوریسٹ پر چڑھنے کے بارے میں ان کے عزائم اور ان کی تربیت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی پورنا نے اپنے تجربہ اور دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی ، نائب صدر کل ہند کانگریس راہول گاندھی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو سے ملاقات کے بارے میں بھی واقف کروایا انہوںنے بتایا کہ ہر روز 26 کیلو میٹر 3گھنٹے چہل قدمی کی تربیت حاصل کی گئی پورنا کے علاوہ دیگر 32 افراد نے بھی مائونٹ ایوریسٹ پر چڑھا ہے نوی جماعت کی طالبہ آئی پی ایس بننے کا ارادہ ظاہر کیا ۔اس موقع پر پورنا کے والدین و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔