ایودھیا ایک انتخابی وعدہ ، شیوسینا کا الزام

ممبئی 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہاکہ اُن کی پارٹی رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کے لئے اِس دباؤ ڈال رہی ہے کیوں کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے اِس کا تیقن دیا تھا۔ وہ ایک خبررساں چیانل سے اترپردیش جاتے ہوئے طیارہ پر بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کے عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیا جائے گا لیکن بی جے پی مرکز میں برسر اقتدار آنے کے ساتھ ہی یہ وعدہ بھول گئی۔ سینا کے صدر اودھو ٹھاکرے ایودھیا کا ہفتے کے دن دورہ کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندو تنظیمیں آرڈیننس کے اجراء کے لئے تاکہ رام مندر تعمیر کیا جاسکے دباؤ ڈال رہی ہیں۔ شیوسینا ایک قومی جمہوری اتحاد کا حصہ ہے جس نے بی جے پی کے ساتھ تعلقات کشیدہ کرلئے ہیں کیوں کہ اِس نے مرکزی حکومت سے ایک آرڈیننس کے اجراء کا اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے ملک کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم برسر اقتدار آنے پر ایودھیا میں مندر تعمیر کریں گے۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ساونت نے یہ بات کہی۔