ایوان غزل کے زیر اہتمام ادبی محفل و مشاعرہ

ورنگل/20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) زیرِ اہتمام انجمن ترقی اردوشاخ ضلع ورنگل کی جانب سے ادبی محفل ومشاعرہ بمقام ایوان غزل صوبیداری ہنمکنڈہ ضلع ورنگل بصدارت ڈاکڑ بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ آرٹس اینڈ سائینس کالج ورنگل منعقد ہوا ۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی این آر آئی محمد قادر محی الدین سرپرست ایوان غزل ہنمکنڈہ نے شرکت کی۔مہمان اعزازی میں سینیر صحافی ایس ایم سعید، مصنف و مضمون نگار فضل جاوید، بانی و صدر بزم محمدی و شاعر جناب تاج مضطر و سید نذیر پروازنے شرکت کی۔ اس پروگرام و انجمن ترقی اردوشاخ ضلع ورنگل کے صدر ڈاکڑ بہادر علی نے اپنے افتتاحی و تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل میں اردو زبان سے دلچسپی باعث حوصلہ مند ہے۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی ہنمکنڈہ ڈی ونئے بھاسکر نے غیر متوقع بطور سامعین میں اچانک شامل ہوگئے۔

ایوان غزل صوبیداری ہنمکنڈہ کی جانب سے ایڈوکیٹ ابوبکر نے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر کا استقبال کیا۔ محمداکبر محی الدین ضیا ء نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ ایوان غزل کا مختصر تعارف کرایااور رکن اسمبلی ونئے بھاسکر کو اور ادبی نششت میںسامعین سے مخاطب ہونے کے لئے مدعو کیا۔اس موقع پر ونئے بھاسکر نے اردو زبان کے ساتھ اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچپن میں میری والدہ نے مجھے اردو کے حروف سیکھایا تھا جو مجھے آج تک ترتیب سے یاد ہے انہوں نے اس موقع پر انہوں نے اردو کے حروف کو ترتیب سے پڑھکر بھی سنایا۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں دلوں کو چھو لینے والے تمدن و اداب ہے شامل ہے جو ایک تہذیبی معاشرہ کی پہچان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایوان غزل کی جانب سے ترتیب دئے جانے والے ہمہ قسم کے پروگرام کو سراہا ۔اس موقع پر عبدالعلیم جاوید نے پکنج ادھاس کی گائی ہوئی غزلیں پیش کی ۔ ڈاکڑ ابو طلحہ مجاہد نے اپنی خوبصورت آواز میں غزل سنا کر محفل کا سما باندھا۔ بعد ازاں نظامت کی ذمہ داری ڈاکڑ ابو طلحہ مجاہد سنبھال تے ہوئے اس نششت کو دو حصوں میں تقسم کیا ۔ اسکے پہلے حصہ میں شعراء اکرام نے اپنے تازہ کلام پیش کئے جسمیں نذیر پرواز نے اپنے کلام سے سامعین سے زبردست داد حاصل کی ۔ ریاست کے معروف شاعرایڈوکیٹ اجمل محسن نے اپنے مجموعہ کلام سے چند منفرد اشعار پیش کئے اورپھر تازہ کلام سناکر محفل میں گرم جوشی پیدا کی ۔

مسعود مرزا محشر نے بیرون ممالک بر سرے روز گار خاندانوں کی زبوں حالی کو اپنے اشعار میں سنا کر سامعین سے زبردست داد حاصل کی۔ بانی و صدر بزم محمدی و شاعر جناب تاج مضطرنے اپنے مجموعہ کلام سے منفرد اشعار اور غزلیں سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔ سنسکرت اور اردو زبان پر عبور رکھنے والے صابر عالم صاحب نے اس موقع پر اپنا مغموم کلام پیش کیا جس میں انہوں نے معاشرہ کو ایک پیغام دیا کہ وہ لڑکیوں کی پیدائیش کو رحمت سمجھیں نہ کہ زحمت ۔ اس پروگرام کے صدر محمد قادر محی الدین نے اپنی مزاحیہ غزل پیش کرکے سامعین سے زبردست داد حاصل کی۔ اس نششت کے دوسرے مرحلہ میں مشہور مصنف و مضمون نگار فضل جاوید نے ” بیوی کی خفیہ دعا ” مضمون پڑھکر سنایا جسے سامعین نے بڑی دلچسپی سے سنا اور لطف اندوز ہوئے۔اس ادمی اجلاس و محفل غزل میں خصوصیت کے ساتھ شرکت کرنے والے صحافی محمد اختر حسین اخیتر، محمد شکیل احمد ،محمد سلیم الدین،محمد عبدالسبحان،محمد نور الدین،محمد امجد ، غالب شاعر صوبیدا ری شامل ہیں۔ صحافی محمد عبدالنعیم کے کلمات تشکر کے ساتھ اس رنگا رنگ شام کا اختتام ہوا۔