آکلینڈ ۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین ووزنیاکی اور سربیا کی اینا ایوانووچ نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی سڑکوں پر ایک نمائشی میچ میں شرکت کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ کیرولین ووزنیاکی اوراینا ایوانووچ اپنی ایک مشترکہ دوست کی شادی میں شرکت کیلئے آکلینڈ پہنچی تھیں جہاں انہیں ایک مارکیٹ میں ان کے مداحوں نے گھیر لیا۔ اسٹار پلیئرز نے اپنے مداحوں کی خواہش پر سڑک پر نمائشی میچ کھیلا اور عوام کے دل جیت لئے۔دونوںکھلاڑی شادی میں شرکت کے بعد آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں جہاں وہ اے ایس بی کلاسک ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں شرکت کریںگی۔