این ڈی اے کے کنبہ میں لگاتار اضافہ، وزیراعظم کا ادعا

نئی دہلی، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مخلوط حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی اتحاد کی مسلسل کوششوں کے باوجود قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کا کنبہ بڑھ رہا ہے ۔ مودی نے یہاں این ڈی اے رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ این ڈی اے کی ملک کی 21 ریاستوں میں حکومت ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے سیشن کے دوران تمام ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کی اپیل کی ہے ۔