این ڈی اے کو 2021 تک راجیہ سبھا اکثریت کا امکان

نئی دہلی 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی اے کو امکان ہے کہ 2021 تک راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل ہوجائیگی ۔ راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے 99 ارکان ہیں۔ حصول اکثریت کے بعد اپنے قانون سازی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھانے این ڈی اے کو مدد حاصل ہوگی ۔ لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد بی جے پی کو راجیہ سبھا میں اپنے ارکان کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی اور امکان ہے کہ اترپردیش کے بیشتر ارکان اس کے ٹکٹ پر ہی منتخب ہونگے ۔ مہاراشٹرا ‘ ہریانہ اور جھارکھنڈ میں چند مہینوں میں انتخابات ہونے والے ہیں اور 2020 میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے ان ریاستوں کے نتائج بھی اہمیت کے حامل ہونگے ۔ بی جے پی حلقوں کا تاثر ہے کہ بی جے پی ان ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔