پٹنائک ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ناراض بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ وہ اپوزیشن کے عظیم اتحاد کو ٹھگ بندھن کے نام سے پکاررہے ہیں جبکہ این ڈی اے میں 42 پارٹیاں شامل ہیں ۔ پٹنہ صاحب کے رکن پارلیمنٹ بی جے پی شتروگھن سنہا نے اپنا یہ بیان اپنی ٹوئٹر ویب سائیٹ پر شائع کرتے ہوئے ٹھگ بندھن کے وزیراعظم کے لفظ پر طنزیہ بیان شائع کیا ہے ۔