کسان اور ملازمین میں بے چینی ، اسمبلی فلور لیڈرس سے نمائندگی
بودھن /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام دکن شوگرس شکر نگر یونٹ سے تعلق رکھنے والے اینٹک یونین کے سہ رکنی قائدین کا ایک وفد آج حیدرآباد پہونچکر حزب مخالف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ اسمبلی کے فلور لیڈرس مسرز اے دیاکر راؤ ٹی ڈی پی ڈاکٹر لکشمن راؤ بی جے پی ، بی وکراموڈو کانگریس پارٹی سے ملاقات کرکے انہیں NDSL کے تین یونٹس شکرنگر ، میدک اور مٹ پلی فیاکٹریوں کی خستہ حالت سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ آئندہ دو ماہ میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونا ضروری ہے لیکن ریاستی حکومت یا خانگی انتظامیہ فیاکٹری کی مشنری کی تاحال صاف صفائی و مرمتوں کا کام شروع نہیں کیا حکومت کی NDSL سے عدم دلچسپی کے باعث اس سال کرشنگ سیزن شروع کئے جانے بے رخی کے باعث کسان اور فیاکٹری ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ CITU قائد کمار سوامی نے سیاست نیوز بودھن کو حیدرآباد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے شروع ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں حسب مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین نظام دکن شوگر فیاکٹری کے مسئلہ کو زیر بحث لانے کا اینٹک قائدین کو تیقن دیا ۔ اس سہ رکنی وفد میں محمد عبداللطیف کے علاوہ بی ایم ایس کے قائد ستیہ نارائنہ بھی شامل تھے ۔