محبوب نگر /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل این ٹی آر ڈگری کالج ( اناث ) کے پریس نوٹ کے بموجب تعلیمی سال 2014-15 کیلئے ڈگری کورسیز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 7 جون مقرر تھی ۔ ایسے طلباء جو انٹر کامیاب ہوچکے ہوں اپنے درخواست فارمس 60 روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ داخل کرسکتے ہیں ۔ وہ طلباء جو انسٹنٹ ( اڈوانس سپلیمنٹری ) میں شرکت کئے ہیں ان کیلئے 12 جون ہی آخری تاریخ ہے وہ طلباء ہال ٹکٹ منسلک کرتے ہوئے اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔