این سی پی کے سیکولر جماعتوں سے اتحاد کیلئے مذاکرات

ناگپور ۔ /30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگر یس پارٹی کے سینئر قائد اجیت پوار نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نیشنلسٹ کانگریس تمام دیگر ہم خیال اور سیکولر پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں ان کے ساتھ اتحاد کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا ۔ پوار نے کہا کہ این سی پی کے سربراہ شردپوار اور ان کی نیشنلسٹ کانگریس ، صدر کانگریس راہول گاندھی کے ساتھ متحدہ طور پر تمام سیکولر پارٹیوں کو یکجا کرنا چاہتے ہیں تاکہ برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کو اقتدار سے بیدخل کیا جاسکے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نشستوں کی تقسیم کے فارمولے پر جو این سی پی اور کانگریس کے درمیان طئے پایا ہے سابق ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ہم 100 فیصد کانگریس کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کی تیاری کرچکے ہیں ۔ این سی پی کبھی کانگریس کا ایک حصہ تھی اور اب کانگریس زیرقیادت اتحاد کا ایک حصہ رہے گی ۔ قبل ازیں یو پی اے نے تین مرتبہ این سی پی کے قائد کو اپنا وزیر مقرر کیا ہے ۔ تاہم گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹرا میں دونوں پارٹیوں نے اپنے بل بوتے پر مقابلہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قائدین اور این سی پی جوگیندر کواڑے ، راجندر گاوائی امبیڈکر جو تمام کے تمام دلت تنظیموں کے سربراہ ہیں ۔ کانگریس اور این سی پی سے اتحاد کیلئے بات چیت کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں شیٹکری سو ابھیمان رکھشا سماج وادی پارٹی کے ابو عاصم اعظمی اور سی پی آئی ایم سے اتحاد کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔ ہمارے قائدین اپنے مطالبات ان قائدین کے روبرو پیش کرچکے ہیں ۔