این سی پی کا فیصلہ، شردپوار کا پیشگی تیار کردہ منصوبہ کا حصہ

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں اتحاد توڑ دینے کیلئے این سی پی کے اعلان کے بعد کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ یہ فیصلہ شردپوار کی پارٹی کا پیشگی تیار کردہ منصوبہ کا حصہ ہے۔ شردپوار نے اپنا ذہن بنا لیا تھا اسی لئے مہاراشٹرا کانگریس این سی پی اتحاد کو توڑ دیا گیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج مہاراشٹرا موہن پرکاش نے اشارہ دیا کہ انتخابات میں ہم خیال پارٹی سے اتحاد کیا جائے گا۔