ممبئی ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : این سی پی صدر شردپوار 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے ۔ پارٹی کے ایک قائد جتیندر اہواد نے ہفتہ کو یہاں یہ بات بتائی ۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کے شردپوار پونے لوک سبھا نشست سے مقابلہ کریں گے ۔ جتیندر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پوار 2014 میں یہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ پھر لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے ۔ تھانے ڈسٹرکٹ کے پڑوس میں ممبرا ، کلوا کے این سی پی رکن اسمبلی نے کہا کہ پوار نے پارٹی سے کہا کہ ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے کیوں کہ وہ امیدوار نہیں ہوں گے ۔۔