این سی پی اپنے ’’خفیہ ایجنڈہ‘‘ پر کام کررہی ہے

نئی دہلی ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بالآخر اپنے دل کی بات زبان پر لاتے ہوئے کہاکہ این سی پی نے اُس کے ساتھ اتحاد کا خاتمہ تو ضرور کرلیا ہے لیکن اس کے پس پشت پارٹی کا کوئی خفیہ ایجنڈہ ہے حالانکہ صرف ایک روز قبل ی سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے این سی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ این سی پی حکومت مہاراشٹرا کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا کوئی خفیہ منصوبہ رکھتی ہے جبکہ پارٹی ترجمان آنند شرما نے بھی این سی پی کے ساتھ مابعد انتخابات کسی بھی سیاسی اتحاد کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات کی وضاحت کردی تھی۔