حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کلیان جیویلرس ہندوستان کا سرکردہ اور قابل بھروسہ جیویلری برانڈ ہے اس نے گڑگاؤں اور نوئیڈہ میں دو نئے شورومس کے افتتاح کا اعلان کیا ہے ۔ گڑگاؤں کا شوروم امپائر اسکوائر ، جے ایم ڈی مال ، شاہد نگر میں واقع ہے ۔ ہرگاہ کہ نوئیڈہ میں شوروم سیکٹر 18 میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ہے ۔ ان دو نئے شورومس میں کمپنی نے 70 کروڑ روپئے سرمایہ لگایا ۔ ان شورومس کے ساتھ کلیان جیویلرس این سی آر ریجن میں جملہ پانچ ایکسکلوزیو شورومس اور شمالی ہند بشمول جالندھر اور امرتسر میں جملہ نو شورومس رکھتا ہے ۔ گڑگاؤں اور نوئیڈہ کے شورومس 10,000 مربع فیٹ فی کس پر پھیلے ہوئے ہیں ، زائد از 200,000 سونے اور ہیرے کے ہم عصر اور روایتی ڈیزائنوں کے زیورات ڈسپلے پر ہیں ۔ مسٹر ٹی ایس کلیانہ رامن ، چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ این سی آر میں گاہکوں کے مثبت رجحان کی خاطر یہ شورومس آغاز کیے گئے ۔ جنوبی ہند ، مہاراشٹرا ، گجرات ، نیشنل کیپٹل ریجن ( این سی آر ) اور پنجاب میں کلیان مستحکم نیشنل پلئیر ہے ۔ اور ہندوستان اور مغربی ایشیا میں 79 ایکسکلوزیو شورومس کا جال رکھتاہے اور سال کے ختم تک اس کا نشانہ 100 شورومس تک کا ہے ۔۔