ممبئی ۔ /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باسکٹ بال کھلاڑی ستنام سنگھ بھامرا جو امریکی این بی اے ترویجی لیگ کے لئے منتخب کئے جانے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں ۔ اس باوقار امریکی لیگ میں شمولیت کے ساتھ ہندوستانی کھلاڑیوں کی آنے والی نسلوں اول ماڈل بننا چاہتے ہیں ۔ 21 سالہ ستنام سنگھ نے پی ٹی آئی سے ای میل پر گفتگو کے دوران کہا کہ ’’میں این بی اے کا ایک ایسا کھلاڑی بنناچاہتی ہوں جو اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرسکتا ہے ۔ ایسا کوئی جس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ میں این بی اے چمپئین شپ جیتنا چاہتا ہوں ۔ امید ہے کہ میں ایک اسٹار کھلاڑی بن سکتا ہوں ۔ میں ایک وراثت چھوڑنا چاہتا ہوں ۔ جس کے ذریعہ مستقبل کے بچے مجھے رول ماڈل کے طور پر دیکھیں گے اور میرے نقش قدم پر چلیں گے ‘‘ ۔ ستنام نے مزید کہا کہ ’’ مزید برآں میں نے کافی تجربہ حاصل کیا ہے اور یہ سماج کو واپس پہونچانا چاہتا ہوں ‘‘ ۔
بنگلور کیخلاف ایسٹ بنگال کی جیت
بارہ سات (مغربی بنگال) /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی لیگ فٹبال کے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں رابن سنگھ فاتح اسٹرائیکر ثابت ہوئے جن کی بدولت ایسٹ بنگال نے دفاعی چمپئین بنگلورو فٹبال کلب کو 2-1 سے شکست دیدی ۔ رابن نے 79 ویں اوور ایوان ہوکینیا نے 28 ویں منٹ میں ایک ایک گول بنایا