این اے 154 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال

اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این اے 154لودھراں 1ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے عمیر بلوچ 3 اور پی ٹی آئی کے اعلی ترین 4جنوری کو اسکروٹنی کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ این اے 154لودھراں 1ضمنی الیکشن کیلئے کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلی ترین، مسلم لیگ (ن) کے عمیر بلوچ سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور ہوگئے ہیں ۔ مسلم لیگ( ن) کے عمیر بلوچ کو 3 جنوری اور پی ٹی آئی کے ا علی ترین کو 4 جنوری کو اسکروٹنی کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5جنوری تک کی جائے گی ۔ 15سمبرکو سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر این اے 154 کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن 12فبروری2018 کو منعقد ہوگا۔