بودھن۔ 22 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام شوگر فیاکٹری شکر نگر یونٹ کو کسانوں کے حوالے کرنے مقامی گنا اگانے والے کسان حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں۔ آج یہاں رائس ملرس اسوسی ایشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مقامی مصروف کسان آج وڈیار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خانگی انتظامیہ NDSL کو گزشتہ دو سال سے مکمل بند کر رکھا ہے اور اب وہ قومی ٹریبیونل سے رجوع ہوکر شوگر فیاکٹری کی تقریباً 30 ایکر فاضل قیمتی اراضی فروخت کرکے بینکس کا قرض 200 کروڑ روپئے ادا کرنے کی ٹریبیونل سے اجازت طلب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کسان بلاسیاسی وابستگی ایک فرم کا قیام بنام بودھن شوگر کیس پروڈیوسرس کمپنی لمیٹیڈ قائم کی ہے۔ اس کے زیراہتمام سابقہ NSF شکر نگر یونٹ کو حکومت سے حاصل کرتے ہوئے پھر سے شوگر فیکٹری کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ23 فروری کو مقرر ٹریبیونل کی پیشی کے دوران مقامی کسان بھی انہیں اس مقدمہ میں فریق کی حیثیت سے شامل ہونے کی عرضی پیش کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں شیوراج، ونود بابو، گنگولوپلے، گنگارام کے بسونت ، ناگیش، وائی کنٹہ راؤ مارایا وغیرہ موجود تھے۔