این آر آئی مہمان کیلئے حیدرآبادی انداز ’ ملیں گے ایگزیبیشن ‘ میں پیش

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ’ ملیں گے ایگزیبیشن ‘ کا 29 تا 30 مئی انعقاد کیا جارہا ہے ۔ 55 ڈیزائنرس کے کریشنس (تخلیقات ) کو اس لائف اسٹائیل شو ملیں گے ایگزیبیشن میں شوکیس کیا جائے گا ۔ حیدرآبادی خصوصیات کی حامل اسٹالس کا اہتمام جگدمبا پیرلیس ( بشیر باغ ) کی جانب سے ہوٹل تاج دکن میں رہے گا ۔ لاڈ بازار کی مشہور چوڑیاں ، پوچم پلی ، اپاڈا ، ایکات ساڑیاں ، بنجارنوں کی جانب سے آئنے کا کام اور بہت کچھ شوکیس پر موجود ہوگا ۔ کاٹن لینن سے لیس نارک لیس ، پیرلس ، ایمبرائیڈری کے ملبوسات ، فیبرکس جیسے لائیکرا ، پف شفان و جارجٹس اسٹائیل سٹیلمنٹ میں ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ اسٹائیلڈ کرتیاں اور سوٹس سمپل کٹس ریفلیکٹ میں تیار کئے گئے ہیں ۔ سگینچر لائن سلک ، آرگیزا ، سلک شفان اور کاٹن میں ایمبرائیڈرڈ ڈریس اور ٹیونکس کا وسیع رینج شوکیس کے لیے تیار کیا ہے ۔ جگدمبا بشیر باغ ، کی جانب سے پیرلس ، گرودیو ڈائمنڈس اور پنیتاہیو اور ہیلو کا جیویلری کلکشن ، حقیقی جیم اسٹوس وغیرہ کا کلکشن شو کیس پر رہے گا ۔ اس ایگزیبیشن کا افتتاح مسز پنکی ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔۔