این آر آئیز کو انٹرنیٹ کے ذریعہ ووٹ کی اجازت سے سپریم کورٹ کا گریز

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں جاری عام انتخابات کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعہ ووٹ دینے غیرمقیم ہندوستانی (این آر آئی) کی امیدوں پر آج اس وقت پانی پھر گیا جب سپریم کورٹ نے کہا کہ اس مرحلہ پر کوئی عبوری راحت دینا دراصل متعدد مسائل پیدا کرنے کے مترادف ہوگا۔

عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے دائر کردہ استدلال پر غور کرنے کے بعد یہ رولنگ دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ اس مرحلہ پر درخواست گذاروں کی استدعا کے مطابق عبوری راحت دینا دشوار ہوگا کیونکہ 20 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 104 لوک سبھا حلقوں میں پہلے ہی ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ جسٹس کے ایس راما چندرن اور جسٹس وکرم جیت سین پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ’’کیا رائے دہی کے بعد ایسی راحت دینا ممکن ہوگا۔ کیا اس سے مسائل میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

مودی کے وزیراعظم بننے تک
اہلیہ کی برہنہ پا رہنے کا عزم
مہسانہ (گجرات) ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی اہلیہ جشودا بین جو اب تک گوشہ گمنامی میں تھیں، لیکن مودی کے حریفوں نے اپنے سیاسی مفاد کے لئے جشودابین کے کندھے پر بندوق رکھتے ہوئے ہمیشہ مودی کو نشانہ بنایا حالانکہ جشودابین اور مودی ایک ساتھ نہیں رہتے پھر بھی ایک ’’خالص ہندوستانی بیاہتاپتی ورتا‘‘ کی طرح جشودابیان دن رات یہی دعا کرتی ہیں کہ مودی ملک کے وزیراعظم بن جائیں۔ 62 سالہ ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے عزم کیا ہیکہ جب تک وہ اپنے ’’پتی‘‘ کو وزیراعظم کی جلیل القدر عہدہ پر فائز نہیں دیکھ لیتیں اس وقت تک وہ چاول نہیں کھائیں گی اور برہنہ پا رہیں گی۔ جشودابین کے بھائی کملیش نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جشودابین دن رات یہی پرارتھنا کرتی ہیں کہ مودی گجرات کے وزیراعلیٰ کے بعد اب ملک کے وزیراعظم بن جائیں۔